سپریم کورٹ نے منچھر جھیل از خود نوٹس کیس میں آئندہ سماعت پر صوبائی سیکریٹری فنانس کو طلب کرلیا

بدھ 10 جون 2015 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے منچھر جھیل از خود نوٹس کیس میں آئندہ سماعت پر صوبائی سیکریٹری فنانس ،پلاننگ اور وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کو طلب کرلیا ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منچھر جھیل آلودگی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ غفلت کے باعث جھیل کی قدرتی خوبصورتی ختم ہورہی ہے جبکہ متعلقہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ جھیل کے اطراف میں آنے والے پانی کی ٹریٹمنٹ کے لیے کوئی پلانٹ نہیں لگایا جاسکا ہے کیونکہ اس کے لیے8 ارب روپے کی ضرورت ہے لیکن یہ رقم ان کو فراہم نہیں کی جارہی ہے اور جھیل میں آلودہ پانی شامل ہورہا ہے عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر صوبائی سیکریٹری پلاننگ ،فنانس اور وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی عدالت کو آگاہ کریں کہ یہ رقم کب اور کس طرح فراہم کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :