ڈاکٹرسرفراز احمد نعیمیؒ عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی تھے‘علامہ راغب حسین

اتحادبین المسلمین کیلئے آپ کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جانے کے لائق ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ 10 جون 2015 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء )ڈاکٹرسرفراز احمد نعیمیؒایک سچے عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی تھے۔ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمیؒ تحمل و برداشت،رواداری اورسادگی کے پیکر تھے۔اتحادبین المسلمین کیلئے آپ کی خدمات جلیلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جانے کے لائق ہیں۔ان خیالات کااظہار معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے گزشتہ روزنعمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزیدکہاکہ ڈاکٹرسرفراز احمدنعیمی ؒشہید کی چھٹی برسی کے موقع پرکل ملک بھر میں ’’یوم شہیدپاکستان ‘‘منا یاجائیگا۔صوبائی دارالحکومت سمیت ضلعی سطح پر تقریبات منعقد کی جائینگی۔جامعہ نعیمیہ سے وابستہ ہزاروں علماء خطبات جمعۃالمبارک میں آپ کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرپروفیسر لیات علی صدیقی نے کہاکہ ہم ڈاکٹر سرفراراحمد نعیمیؒ کے ادھورے مشن کوپورا کرینگے۔آپ کے نظریہ تعلیم ،امن اورمحبت کے فروغ کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے۔کل ملک بھر میں ہونے والی تقریبات میں ہزاروں علماء و مشائخ ڈاکٹرسرفراحمدنعیمیؒکے امن مشن کے حو الے سے عوام الناس کو آگاہ کرینگے۔