بی جے پی کی پالیسی پاکستان اور مسلمان مخالف ہے : مشیر خارجہ سرتاج عزیز

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 20:32

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی پالیسی پاکستان اور مسلمان مخالف ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے، پاکستان اپنے دفاع اور مفادات کا تحفظ جانتا ہے۔ بھارت کی پالیسی پاکستان اور مسلمان مخالف ہے، اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی منفی کردار ادا کیا جارہا ہے،بھارت مذاکرات میں اپنی پوزیشن مظوبط رکھنا چاہتا ہے۔ مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے رویے کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :