سیالکوٹ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 20:18

سیالکوٹ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

پسرور کے علاقے چک مچھانہ میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گاڑی کا مالک گاڑی کے شیشے اور لاک بند کرکے چلا گیا تھا جس کے بعد گاڑی میں موجود بچے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر یں 3 اور 5 سال ہے۔