اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گا : وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 20:00

اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گا : وزیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر وزارت دفاع کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں مبتلا مت رہے، اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گا۔ بھارت خطے میں کشیدگی پھیلانا چاہتا ہے، پاکستانی سفیر کے ساتھ کی گئی زیادتی کا جواب ضرور دیا جائے گا، بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے، اس سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے رابطہ بھی کیا ہے۔