لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے مقدمے کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ طلب کر لیا

بدھ 10 جون 2015 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے مقدمے کے مرکزی ملزم بھٹہ مالک یوسف گجر کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اسے ناجائز طور پر مقدمے میں ملوث کیا ہے حالانکہ اب تک گواہوں کے قلمبند ہونے والے بیانات کے مطابق اس کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔ جبکہ وہ ہیپا ٹائٹس سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہے اور جیل میں اس کا علاج ممکن نہیں۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے تمام حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔ لہذا عدالت اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی