بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ایوان اوقاف اندھیرے میں ڈوب گیا‘ تمام دفاترویرانیوں کا منظر پیش کرنے لگے

بدھ 10 جون 2015 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایوان اوقاف سخت گرمی میں اندھیرے میں ڈوب گیا ہے جس کی وجہ سے ایوان اوقاف میں واقع تمام دفاترویرانیوں کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ایوان اوقاف جس میں محکمہ اوقاف سمیت اثار قدیمہ اور وکلاء کے دفاتر ہیں میں بجلی دو روز سے غائب ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متعلقہ ٹرانسفارمر کا خراب ہونا بتایا گیا ہے۔ سخت گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پنکھوں اور ایئر کنڈیشنز کی بندش کی وجہ سے افسران اور ملازمین دفاتر میں آنے سے گریزاں ہیں اور معمول کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ڈی او مزنگ نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے انہیں شکایت بجلی کی بندش کے دوسرے روز ملی ہے رات تک بجلی کی بحالی متوقع ہے

متعلقہ عنوان :