سعودی خاتون اپنے ہی حسد کا شکار ہو گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 10 جون 2015 19:44

سعودی خاتون اپنے ہی حسد کا شکار ہو گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2015ء)سعودی عرب کے ایک آدمی نے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلے کی وجہ اس کی بیوی کا حسد بنا ۔ اخبار صدا کے مطابق اس شخص نے اپنی بیوی کو مذاق میں کہا کہ وہ دوسری شادی کرے گا۔ بیوی کو اس پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے ہر روز چاقو کی مدد سے اپنے شوہر کی کار کا ٹائر پنکچر کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

شوہر اپنی بیوی سے پوچھتا تو وہ انکار کر دیتی کہ میں نے ایسا نہیں کیا۔

پانچ دن تک ایسا ہوتا رہا، شوہر کو تاخیر سے کام پر جانے کی وجہ سے کافی کوفت ہوتی۔ اسے اپنی بیوی پر شک تھا مگر ثبوت کوئی نہیں تھا۔ چھٹے دن اُس نے گاڑی گھر کے باہر، ذرا دور کر کے ،کھڑی کی تو اگلی صبح چاروں ٹائر صحیح سلامت ملے۔اس پر شوہر کا شک یقین میں بدل گیا۔ اب شوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سچ مچ دوسری شادی کر کے اپنے مذاق کو حقیقت کا روپ دے کر اپنی بیوی کو سبق سکھائے گا۔