میڑو ٹرین کی آڑ میں قبرستان مومن پورہ کو شہیدکرنے کے حکومتی منصوبے کیخلاف 11 جون سے احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی:علامہ سید وقارالحسنین نقوی

بدھ 10 جون 2015 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کنوینر شیعہ شہریان پاکستان علامہ سید وقارالحسنین نقوی کے مطابق میٹرو ٹرین کا اسٹیشن بنانے کیلئے ہزار سال قدیمی قبرستان مومن پورہ جس میں بے پناہ اہم تاریخی شخصیات دفن ہیں، علامہ قائم علی فانی۔ علامہ اکبر عباس۔ علامہ افسر عباس۔ اُستاد امانت علی خاں۔ سائیں اختر حسین۔ حامد علی بیلا۔ ایئر چیف محصف علی میر شہید ۔

سید مظفر علی شمسی۔ سابق مشیر وزیر اعظم علی محمد خواجہ۔ الحاج حیدر علی مرزا۔ سید شاکر علی رضوی شہید کے علاوہ اولیاء۔ مجتہدین۔

(جاری ہے)

سادات عظام اولاد رسول کی قبورہیں کو مسمار کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف 11 جون سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔ روزانہ 5 بجے شام تا 7 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا نیز قزلباش وقف حضرت امام حسین کی پراپرٹی جو مومن پورہ سے ملحقہ اور سامنے میکلورڈ روڈ پر موجود ہے جس کی سینکڑوں دکانیں ، ورکشاپس بھی میٹرو ٹرین روٹ میں شامل کر نے کا مذموم ارادہ ہے جس پر میکلوڈ روڈ کے تاجر بھی روزانہ احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوا کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ہماری لاشوں سے گذر کر ہی قبرستان مومن پورہ اور وقف حسین پراپرٹی کی طرف پہنچ سکے گی۔