ہنگو،وزیر اعلی کے استعفیٰ دینے تک احتجاج جاری رہیگا،سہ فریقی اتحاد
من پسند نتائج کے لیے انتظامی افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،چھ یونین کونسلرز کے بیلٹ بکس کو سیل کرنا قابل مذمت ہے، پولنگ اسٹیشنوں پر دما دم مست قلندرہوتا رہا‘ احتجاجی مظاہروں سے رہنماؤں کا خطاب
بدھ 10 جون 2015 19:34
ہنگو۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) پی ٹی ائی کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخ ساز دھاندلی کی،سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،من پسند نتائج کے لیے انتظامی افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،ھنگو میں چھ یونین کونسلز کے بیلٹ بکس کو سیل کرنا قابل مذمت ہے،ڈی ار او ھنگو کی مجرمانہ غفلت کی بدولت تیس مئی کو پولنگ اسٹیشنوں پر دما دم مست قلندر ہوتا رہا،سہ جماعتی اتحاد صوبہ بھر میں بد ترین دھاندلی کی مذمت کرتا ہے،وزیر اعلی استعفیٰ دیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا،ھنگو میں احتجاجی مظاہرے سے ایم پی اے مفتی سید جنان،سہ جماعتی اتحاد کے سربراہ حاجی عتیق الرحمان،اے این پی کے ضلعی صدر یوسف خان اور دیگر کا احتجاجی دھرنے سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے دیگر شہروں کی طرح ضلع ھنگو میں بھی سہ جماعتی اتحاد کی طرف سے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں اور دھاندلی کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔(جاری ہے)
مظاہرے میں سینکڑوں افراداور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ایم پی اے مفتی سید جنان،سابق ایم پی ائے اور سہ جماعتی اتحاد کے کنوینئر حاجی عتیق الرحمان ،مولانا تحسین اللہ ،اے این پی کے صدر یوسف خان ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سکریٹری مالیات مولانا عزیز احمد اشرفی ،مولانا نیازبت شاہ،فرید سنگھ اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور تیس مئی کو صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تھی تمام ڈی ار اوز اور سرکاری مشنری نے حکومت کے ساتھ نمک حلالی کا فریضہ انجام دیا۔مقررین نے کہا کہ تاریخ ساز دھاندلی پر کسی کمیشن کو نہیں مانتے ۔تیلی پہلوان فوری مستعفی ہو کر ذمہ داری قبول کریں مقررین نے حکومت سے مستعفی ہونے اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذ،مہ داران کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ ھنگو میں ڈی آر او نے چھ یونین کونسل کے بیلٹ بکس کی گنتی نہ کر کے دھاندلی کی کوشش کی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.