پنجاب اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز ..
تازہ ترین : 1

پنجاب اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف مزمتی قرارداد منظور کرلی گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) پنجاب اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف مزمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے خلاف مزمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قرار داد رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرار داد کےمتن میں وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لے کر عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 19:27:55

اپنی رائے کا اظہار کریں