Live Updates

بھارتی وزیر اعظم مودی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 19:17

بھارتی وزیر اعظم مودی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں: عمران ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے بھارتی وزیر اعظم مودی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نااہل ہیں۔اگر مودی کی جگہ کوئی اسٹیٹس مین ہوتا تو وہ اشعال انگیزی پھیلانے کی بجائے امن کے قیام پر توجہ دیتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ نریندر مودی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :