بس کے اغواء کاڈرامہ رچانے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیا۔ڈی پی اوخانیوال
بدھ 10 جون 2015 18:55
خانیوال۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) منگل اوربدھ کی درمیانی شب بس کے اغواء کاڈرامہ رچانے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیا۔میاں چنوں کے رہائشی 26سالہ تنویرپرائزبانڈاورکریانہ کاکاروبارکررہاہے اوروہ مال لینے کیلئے فیصل آبادگیاہواتھا۔اس کے پاس 7لاکھ 45ہزارکے پرائزبانڈزاورپچاس ہزار نقدی رقم تھی ۔فیصل آبادسے واپسی کے سفرکے دوران اس نے اپنی ہمشیرہ کومیسج کیاکہ بس کے اندر ڈاکوگھس آئے ہیں اوروہ مسافروں سے لوٹ مارکررہے ہیں۔
رات گئے ڈی پی اوخانیوال جہانزیب نذیرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ تنویرنے محض مذاق کیاہے یااس کے پیچھے کوئی اورمقاصدبھی ہیں ۔انہوں نے صحافیوں کوبتایاکہ تنویرگزشتہ روز فیصل آبادسے ملتان آنے والی گاڑی کوہستان ڈائیووایل ای ایس 1166پرسوارہوا اوراس نے چیچہ وطنی کاٹکٹ لیا۔(جاری ہے)
روانگی کے تھوڑی ہی دیربعداس نے اپنی ہمشیرہ کومیسج کردیاکہ بس کواغواء کرلیاگیاہے اورڈاکوسپرے کرکے مسافروں کوبیہوش کررہے ہیں ،ان سے لوٹ مارکرکے سامان چھین رہے ہیں اوریہ بس کوراجن پوریاڈی جی خان لے جاناچاہتے ہیں۔
ڈی پی اوکے مطابق اس کی ہمشیرہ نے اپنے رشتہ دارکوبتایااوررشتہ دارنے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔انہوں نے کہاکہ بس کوٹریس کیاگیااورکچاکھوہ کے قریب بس کو روک لیاگیا،متعلقہ تھانہ میں بس ڈرائیوراورمسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی توپتہ چلا کہ کسی مسافرنے اپنے گھروالوں کے ساتھ مذاق کیاہے پوچھ گچھ کے بعدبس کو روانہ کردیاگیا۔مگرڈی پی اوخانیوال نے بس کو لاہور موڑکے قریب دوباررکوالیااورٹریس ہونے والے مسافرتنویرکوگرفتارکرلیاگیا۔ڈی پی اونے بتایاکہ تنویرسے مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں کہ اس نے واقعی مذاق کیاہے یااس کے پیچھے کوئی اورمحرکات بھی ہیں ۔ڈی پی اونے کہاکہ تحقیقات کادائرہ بڑھایاجارہاہے اورفیصل آبادپولیس سے رابطہ بھی کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اب تک کی تحقیقات سے یہ لگ رہاہے کہ تنویرنے بس اغواء کاڈرامہ رچایاتاکہ وہ گھروالوں سے سات لاکھ 45ہزارکے پرائزبانڈاورپچاس ہزارروپے نقدی کا غبن کرناچاہتاتھااس لئے اس نے گھروالوں کوغلط معلومات دیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.