افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر طالبان کے راکٹ حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک، ..
تازہ ترین : 1

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر طالبان کے راکٹ حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک، ایک زخمی

واشنگٹن ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر مشتبہ طالبان کے ایک راکٹ حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بگرام ایئر فیلڈ پر ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کیلئے کام کرنے والا 54 سالہ شہری مشتبہ طالبان کے راکٹ حملے میں اس وقت ہلاک ہوا جب اسکی گاڑی راکٹ کی زد میں آ گئی جبکہ حملے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 18:42:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں