رانا تنویر حسین نے برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد پر اپوزیشن جماعتوں ..
تازہ ترین : 1

رانا تنویر حسین نے برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی

اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، اپوزیشن جماعتوں سے مسلسل رابطے میں رہے اور قرارداد کے مسودے پر ان سے مشاورت کرتے رہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں رانا تنویر حسین تحریک کے رہنماؤں شیریں مزاری، ڈاکٹر عارف علوی، پیپلزپارٹی کے اعجاز جاکھرانی سمیت وفاقی وزراء سے بھی مسودے پر مشاورت کرتے رہے جبکہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو بھی اس قرارداد کے مسودے سے آگاہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 18:38:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں