پاک چین اقتصادی راہداری کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل بارے وزیراعظم کی جانب خط موصول ہو گیا ہے، پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے،سپیکر

بدھ 10 جون 2015 18:37

اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے وزیراعظم کی جانب خط موصول ہو گیا ہے، پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اس کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بجٹ تقریر کے دوران اقتصادی راہداری کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جس کے بعد سپیکر نے انہیں بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہو گیا ہے، پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :