سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گھڑی کے چرچے، حقیقت سامنے آ گئی
تازہ ترین : 1
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گھڑی کے چرچے، حقیقت ..

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گھڑی کے چرچے، حقیقت سامنے آ گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گھڑی کے چرچوں کے بعد اب تحریک انصاف کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پہنی ہوئی گھڑی سوشل میڈیا پر عوام کیلے کئی روز تک توجہ کا مرکز بنی رہی۔

سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں جاری چرچوں کے بعد اب تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ عمران غزالی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عمران غزالی کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی ہے عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی گھڑی کسی قسم کی بیش قیمت گھڑی نہیں ہے بلکہ یہ ایک عام فٹنس ٹریکنگ گھڑی ہے جو جسمانی فٹنس سے آگاہ رہنے میں مدد دیتی ہے۔
وقت اشاعت : 10/06/2015 - 18:28:56

اپنی رائے کا اظہار کریں