توانائی کے حوالے سے لگائے جانے والے پلانٹس اور دوسرے منصوبہ جات کے لئے حفاظتی یا پروسس سیفٹی کے بین الاقوامی اصولوں اور معیار کو مدِ نظر نہ رکھا جائے تو ان پلانٹس سے شدید جانی ،مالی اور ماحولیاتی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے ،پروسیس سیفٹی کی ہنگامی ضرورت پرایونسیون کے زیر اہتمام صنعتی سیمینارسے مقررین کا خطاب

بدھ 10 جون 2015 18:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) توانائی کے حوالے سے لگائے جانے والے پلانٹس اور دوسرے منصوبہ جات کے لئے حفاظتی یا پروسس سیفٹی کے بین الاقوامی اصولوں اور معیار کو مدِ نظر نہ رکھا جائے تو ان پلانٹس سے شدید جانی ،مالی اور ماحولیاتی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔’’ پروسیس سیفٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، یہ مینوفیکچرنگ یا پروسیسز کرنے والی کسی بھی صنعت کے لیے کاروباری تسلسل کا ناگزیر تقاضا ہے۔

دوران کارسیفٹی پر توجہ دینے سے سسٹم بریک ڈاؤن سے بچاؤ ہوتا ہے اور ایسے نتائج سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جو ماحولیات اور شہریوں،دونوں کے لیے ڈرامائی ثابت ہو سکتے ہیں‘‘ ۔ان خیالات کا اظہارAvanceon لمیٹڈ کےCEO بختیارایچ وائن نے سیرینا اسلام آباد میں پروسیس سیفٹی پرایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سیمینار میں دوسروں کے علاوہ آئل اینڈ گیس پاور اور فرٹیلائزرز سیکٹرز سمیت پاکستان کی اہم صنعتوں کی ممتازشخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پرانڈسٹریل آٹومیشن اینڈ پروسیسز اور سیفٹی کے معاملات سے متعلق ماہرین نے گراں قدر معلومات سے آگاہ کیا۔مقررین میں Rockwell آٹومیشن، Engro Elengy Terminal ؑاور فوجی فرٹیلائزرز کے ماہرین شامل تھے۔مسٹر وائن نے وضاحت کی کہ فنکشنل سیفٹی سٹینڈرڈز اور ان پر عمل درآمد میں،سمجھ میں نہ آنے والی مشکل اصطلاحات اور تشریحات حائل ہیں۔انھوں نے اس موضوع پر وضاحت کی کہ" سیفٹی کے انتظامات سے لیس نظام،ایک ایسا سسٹم ہوتا ہے ،جو ضرورت کے وقت پروسیس کو محفوظ حالت تک لے جانے کے واحد مقصد کے عناصر پر مشتمل ہو" ۔

یہ ایک ایسا میدان ہے جہاں حقیقی مہارت کی ضرورت ہے۔انھوں نے واضح کیا" میں اسے کافی نہیں بلکہ انسدادی کہوں گا ،آپ یا تواپنے سسٹمز کی ڈیزائننگ سے یہ کام مکمل کر سکتے ہیں یا ان کلیدی اجزاء سے صرف نظر کر سکتے ہیں،جو آپ کے سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہیں" ۔Engro Elengy Terminal Limited کے لیڈE&I ، سید عمار شاہ نے کمپنی کےLNG پلانٹ کے لیے Avanceon کی طرف سے نافذ کیے جانے والے سیفٹی سلوشن کے فوائدکو جاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ " Avanceon کی ٹیم نے یقینی طور پر پلانٹ کی سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے اینگرو کی مدد کی" ۔سیمینار کا دلچسپ پہلو جوہری توانائی کی بنیاد کو وسیع کرنے کے بارے میں پاکستان کے منصوبے سے مطابقت رکھتا تھا۔سیمینار میں شریک انجنیئرنگ کے ماہرین نے بطور خاص جاپان کے شہر فوکو شیماکے ایٹمی بجلی گھر میں ہونے والی تباہی پر غور کیااور اس حادثے سے سیکھے جانے والے سبق پر زور دیا۔Avanceon لمیٹڈ اورRockwell آٹومیشن نے اس بارے میں معلومات بتائیں کہ ضروریات کی بہترین تکمیل اور خرابی سے بچانے والے پروسیس سیفٹی آرکیٹیکچرکو کس طرح تعمیر کیا جا سکتا ہے اور ہر آرکیٹیکچر کی خوبیوں اور خامیوں پر تبادلہ ء خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :