پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار 15 جون سے فنکشنل ہوجائینگے، اراکین اسمبلی کو بھی ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی
بدھ 10 جون 2015 18:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار15جون سے فنکشنل ہوجائیں گے ،5ارب روپے کے رمضان پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں سستے آٹے، چینی سمیت مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر پھلوں،سبزیوں اوردالوں پر مشتمل 13مختلف اشیاء کنٹرول قیمتوں پر دستیاب ہوں گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کے نام جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متوقع طور پر 19 جون سے شروع ہونے والے ماہ رمضان سے قبل سستے رمضان بازاروں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے کر 15جون سے انہیں عوام کے لئے کھول دیا جائے ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش ، پھلوں اور سبزیوں کی وافر مقدار میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ معیار کے حوالے سے بھی کسی طرح کی غفلت نہ برتی جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اپنے طور پر مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی لائیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اراکین اسمبلی کو بھی سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کا معیار چیک کرنے اور عوام کی مشکلات سے آگاہی کے لئے دورے کرنے کی ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی ۔مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.