برما کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ ..
تازہ ترین : 1

برما کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ کی علامتی بھوک ہڑتال

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء )برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہور پریس کلب کے باہر انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوو کیٹ نے علامتی بھوک ہڑتال کی۔اس موقع پر وکلاء اور سول سو سائٹی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے اور برما میں مسلمانوں کی نسل کُشی بند کر ائے۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 18:09:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں