لاہورہائیکورٹ نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے اور ان کیخلاف کاروائی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا

بدھ 10 جون 2015 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے اور ان کے خلاف کاروائی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیزادہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس مجرموں کی سرپرستی کرتی ہے اور کئی پولیس افسر اور اہلکاربراہ راست مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جسکی وجہ سے صوبے میں امن و امان تباہ ہو چکا ہے اور کسی کی جان مال،عزت محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسر اور اہلکار رشوت کے ذریعے اپنے عہدوں پر براجمان ہیں اور ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جو کہ پولیس آرڈر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مجرماہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :