ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ کی غفلت، نیم حکیم، جعلی ڈاکٹروں، پیروں کی بھرمار، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

بدھ 10 جون 2015 18:04

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ کی غفلت شہر میں جگہ جگہ نیم حکیم جعلی ڈاکٹر اور جعلی پیروں کی بھر ،مار جگہ جگہ بڑے بڑے سائن بورڈ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے کئی بوڑھے بھی جوانی کے چکر میں اپنی جمع پونچی گنوا بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ اور ضلع راولپنڈی افسران کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ جعلی ڈاکٹر، نیم حکیم اور جعلی پیروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

کوئی بھی ان کو پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

ان جعلی حکیموں نے بڑے بڑے بورڈ لگا رکھے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے کہ کون کہتا ہے مرد بوڑھا ہو جاتا ہے۔ مرد کبھی بھی بوڑھا نہیں ہوا۔ ایک ہفتے کی دوائی استعمال کرنے سے 80سالہ بوڑھا بھی 30سالہ جوان کی طرح ہو جائے گا۔ بواسیر اور خواتین کے پوشیدہ امراض کے بڑے بڑے سائین بورڈ لگے ہوئے ہیں۔ جو آنے جانے والا ہر عمر مرد خواتین بچے بچیاں پڑتے ہیں جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے۔ جعلی پیر بھی کسی سے کم نہیں ۔ ان جعلی پیروں نے تعویز دھاگوں پرجہاں لوگوں کے گھروں کا سکون تباہ برباد کر دیا وہاں پر ہی سادہ لوح لوگوں سے ہزاروں روپے بھی بٹور رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے معاملے پر فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔