اپنی زندگی میں فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ٗ اسرائیلی ..
تازہ ترین : 1

اپنی زندگی میں فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ٗ اسرائیلی وزیر دفاع

امن معاہدے کا دروازہ ہمیشہ اسرائیل کی جانب سے بند کیا گیافلسطینی تنظیم

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون کی جانب سے دیئے جانے والے اس متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ان کی زندگی میں فلسطینیوں کے ساتھ پائیدار امن معاہدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں پر مذاکرات کے ’دروازے بند کرنے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حکام گزشتہ 15 برس سے زمین سے متعلق امن معاہدے کو مسترد کررہے ہیں۔موشے یالون نے کہاکہ امریکی صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ ان کے عہدِ صدارت میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ مشکل ہے تاہم میں کہتا ہوں کہ میری زندگی میں بھی یہ معاہدہ ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی آزادی کی تنظیم کے ترجمان واصل ابو یوسف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کا دروازہ ہمیشہ اسرائیل کی جانب سے بند کیا گیا، صیہونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں پر تعمیرات جاری رکھیں، فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا اور وہ ہم پر زور دیتے ہیں کہ ہم فلسطین کو یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کریں۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 18:02:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں