کانگو وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا،تعداد 2ہوگئی
تازہ ترین : 1

کانگو وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا،تعداد 2ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)صوبائی دارالحکومت پشاور کے حیات آباد ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا ٗرواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ شخص 33سالہ محمد ہاشم کا تعلق افغانستان سے تھا۔ جس کو کانگو وائرس کی تشخیص کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا۔ رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 18:02:19

اپنی رائے کا اظہار کریں