اسلام آباد : نادرا نیشنل ڈیٹا بیس کا امین ہے، نادرا کے محکمے کو بہت آگے لے جانا چاہتا ہوں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 18:00

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا نیشنل ڈیٹا بیس کا امین ہے ان کا کہنا تھا کہ نادرا کو بہت آگے لیجانا چاہتا ہوں. چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا کو اجازت نہیں کہ معلومات لیک کرے لیکن پھر بھی خفیہ معلومات عمران خان کو دی گئیں.

(جاری ہے)

اور چئیر مین نادرا کے کہنے پر جج کے سامنے دوبارہ تھیلے کھلوائے گئے، چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا کسی سیاسی جماعت کی ریکروٹمنٹ ایجنسی نہیں ہے نادرا کا جو ملازم زیادہ سیاسی ہوتا ہے وہ خود ہی استعفیٰ دے گیا.

انہوں نے بتایا کہ نادرا کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے لیکن نادرا کے کسی ملازم کو غیر ملکی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نادرا کو بہت آگے لے جانا چاہتا ہوں، اس محکمے میں کرپشن کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے گھوسٹ ملازمیں اور لاکھوں کی تنخواہ لینے والوں کو محکمے سے فارغ کر دیا گیا ہے.