پولیس کے ساتھ مقابلے میں چھوٹو گینگ کے 3 ڈاکو ہلاک ٗ متعدد زخمی

کچے کے علاقے میں 500 پولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ٗ جو اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ٗ ڈی سی او زاہد احمد

بدھ 10 جون 2015 18:00

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پولیس کے ساتھ مقابلے میں چھوٹو گینگ کے 3 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے راجن پور میں کچے کے علاقے کبری میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی گئی ٗجوابی کارروائی میں چھوٹو گینگ کے 3 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈاکوؤوں کی کمین گاہوں کو بھی نذرآتش کردیا ٗ ملزمان اسلحہ چھوڑ کرفرارہو گئے۔ڈی سی اوزاہد احمد گوندل نے بتایا کہ ڈاکو موسم گرما میں اس علاقے میں آکر پناہ لے لیتے ہیں اور پھر تاوان کی وارداتیں بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقے میں 500 پولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں جو اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :