وزیر دفاع خواجہ آصف کی بھارتی حکام کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت

پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی بات کی گئی تو سبق سکھانا جانتے ہیں ٗ خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو بھارتی مودی کے بیان سے مذاکرات کا ماحول بھارت نے خراب کر دیا ٗپاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کریگا ٗ وزیر دفاع

بدھ 10 جون 2015 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی حکام کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی بات کی گئی تو سبق سکھانا جانتے ہیں، بھارتی مودی کے بیان سے مذاکرات کا ماحول بھارت نے خراب کر دیا ٗپاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کریگا بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی بات کی گئی تو ہم انہیں سبق سکھانا جانتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام امن و امان سے زندگی گزاریں، پاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کریگا خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان بیان تک محدود ہے، ہم بھی بیان تک محدود رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان سے مذاکرات کا ماحول بھارت نے خراب کر دیا ہے۔