بعض عناصر منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے اساتذہ کے اتحاد میں پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں،گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے چیئرمین حمیداﷲ کاکڑ

بدھ 10 جون 2015 17:55

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے چیئرمین حمیداﷲ کاکڑ نے کہا ہے کہ جی ٹی اے کے انتخابات میں پشتون اضلاع سے تعلق رکھنے والے 43 میں سے 31 کونسلران نے محمد نواز جتک اور مجیب اﷲ غرشین کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے بعض عناصر منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے اساتذہ کے اتحاد میں پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں اسپیشل ہائی سکول کوئٹہ میں نواز جتک مجیب اﷲ غرشین و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبے کے ہزاروں اساتذہ کی نمائندہ اور جمہوری تنظیم ہے ہر دو سال بعد تنظیم کے باقاعدہ طور پر انتخابات ہوتے ہیں چند مفاد پرست عناصر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرکے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جی ٹی اے پشتون بیلٹ کے 23 کونسلران کی حمایت انہیں حاصل ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں 43 میں 31 کونسلران نے محمد نواز جتک اور مجیب اﷲ غرشین کی حمایت کا پہلے ہی فیصلہ کردیا تھا ہم ایک بار پھر اسی فیصلے کو دہراتے ہوئے یاد دلاتے ہیں کہ پشتون اضلاع کے 43 میں سے 31 کونسلران نواز جتک اور ان کے گروپ کے ارکان کی حمایت کررہے ہیں انہوں نے کہاہے کہ مخالفین کادعویٰ خالصتاََدھوکہ دہی اورسفیدجھوٹ کے سواکچھ نہیں کوئٹہ ڈویژن کابینہ پہلے ہی مستعفی ہوچکی ہے جس میں ضلع کوئٹہ کے چیئرمین حمیداﷲ،جنرل سیکرٹری کلیم اﷲ،آرگنائزرسلام شاہ،ضلع پشین کے صدررحیم اﷲ،جنرل سیکرٹری میرحاتم،چیئرمین منیراحمد،آرگنائزرنجم الدین،ضلع قلعہ عبداﷲ کے آرگنائزرصلاح الدین،ضلع قلعہ سیف اﷲ کے جنرل سیکرٹری عبدالقاہر،ضلع ژوب کے صدرفتح خان مندوخیل،جنرل سیکرٹری فیروزخان،چیئرمین سفرمحمد،آرگنائزرعبدالولی،ضلع موسیٰ خیل کے صدرعبداﷲ جان،جنرل سیکرٹری محمدرمضان،چیئرمین قطب الدین،آرگنائزرعبدالرب حامدی شامل ہیں اس کے علاوہ ضلع ہرنائی کے صدرشنگل خان،جنرل سیکرٹری حاجی اسدخان،چیئرمین منظوراحمدعرف خیام ترین،آرگنائزرمولوی محمدعبداﷲ اورژوب ڈویژن کے صدرحاجی حبیب الرحمن ،ضلع قلعہ سیف اﷲ کے صدرچیئرمین مولوی نعمت اﷲ،آرگنائزرعبدالعلیم،ضلع لورالائی کے چیئرمین عبدالقادرشیخ ،آرگنائزرعبدالولی بڑیچ،ضلع شیرانی کے صدرامیرمحمد،جنرل سیکرٹری ابراہیم ناصر،چیئرمین محمدایوب،آرگنائزرعلی شاہ حریفال پہلے ہی 6جون کونوازجتک پینل کاپریس کانفرنس کے ذریعے حمایت کااعلان کرچکے ہیں ۔