جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے اندر ایک مضبو ط سیاسی قوت ہے،صوبے کے فیصلے جمعیت علماء اسلام کے بغیر نا مکمل ہیں

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمدکی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 17:53

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد نے کہا ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے اندر ایک مضبو سیاسی قوت ہے بلوچستان کے فیصلے جمعیت علماء اسلام کے بغیر نا مکمل ہیں جو لوگ بلوچستان میں ہمارے کردار سے انحراف کررہے ہیں ان کو ہماری سیاسی قوت اور ہماری تاریخ سے نا واقفیت ہے جمعیت علماء بلوچستان کے تمام اقوام مذہبی فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کا خوا ہان ہے بلوچستان کے حقوق کے لئے پارلیمانی تاریخ میں ہماری جد جہد کو سنہری الفاظ کے ساتھ لکھا جائیگا فرقوں اور اقوام میں نفرت و عداوت کی بات کرنے والے اس سرزمین میں صدیوں سے پائی جانے والی اتحاد کا شیرازہ بکھیر نا چاہتے ہیں ہم اس بیرورنی ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں تمام اقوام و مذہبی فرقوں کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں سے پر ہزر رہیں ان خیالات کا اظہار مولانا فیض محمد خضدار کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا فیض محمد نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام یہاں کی ایک مضبو ط سیاسی قوت ہے ہمارا کردار روز روش کی طرح واضح بلوچستان ہم سب کی سرزمین ہے اس کے اندر رہنے والے اقوام ہمارے بھائی ہیں ہم نے ہمیشہ یہ موقف رکھا کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے ون ایجنڈا کے تحت مشترکہ جد جہد کیا جائے جمعیت علماء اسلام حسب سابق اس میں صف اول کا کردار ادا کریگا مولانا فیض محمد نے کہا کہ بلوچستان میں رب العالمین نے قمیتی وسائل کا ایک بڑا حصہ رکھا ہے ان وسائل کو بلوچستان کی تعمیرو ترقی میں صرف کرنے کے لئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے یہ عظیم مقصد اس وقت پائے تکمیل کو پہنچیگا جب صوب میں بھائی چارگی و امن کا فضاء قائم ہوگی اس لئے جو لوگ امن امان کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ لوگ اس دہرتی کے ہر گز خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مولانا فیض محمد نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے صفوں میں مکمل طور پر اتحا د ہے ہم ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نظام کے لئے مولانا فضل الرحمن کی قیاد ت میں متحد ہیں شیخ الہند کا یہ قافلہ اپنے اہداف کے حصول کے لئے تسلسل کے ساتھ اپنا سیاسی سفر جاری رکھا ہوا ہے مدارس اسلام کے قلعہ مسلمانوں کے عقائد کے محافظ ادارے ہیں یہ ادارے اﷲ رب العالمین کے براہ راست حفاظت میں ہیں بہت سے ملکی و بین الاقوامی قوتوں نے ان اداروں کی کردار کو ختم کرنے کے ارادے اپنائے ہیں آج وہ طاقتیں موجود نہیں ہیں الحمد اﷲ مدارس اسلامیہ اپنے کردار کے ساتھ موجود ہیں تا قیامت موجود رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :