کراچی کی عوام کے لیے یلو لائن ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا تحفہ، منصوبے پر 13 ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 17:48

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : کراچی کی عوام کے لیے یلو لائن بس بنانے کا اعلان کیا گیا ہے . وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی اور دیگر افسران سمیت فیڈرل گورنمنٹ کے بس ریپڈ ٹرانزٹ گرین لائن کے سربراہ صالح فاروق ب اجلاس میں شریک ہوئے .

اجلاس میں شرکاء کو یلو لائن ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ یلو لائن کوریڈور 26 کلو میٹر طویل ہوگا، یہ پراجیکٹ بھی چین کی ایک کمپنی کے تعاون سے بنایا جائے گا، پراجیکٹ پر 13 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ یلو لائن پر ایک لاکھ 25 ہزار افراد روزانہ سفر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق یلو لائن پراجیکٹ 2017ء تک مکمل کیا جائے گا، پراجیکٹ کا روٹ کورنگی، جام صادق پل، ایف ٹی سی، شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین اور پیپلزپارٹی سیکریٹریٹ سے صدر تک ہوگا.

متعلقہ عنوان :