کوئٹہ پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 10 جون 2015 17:43

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کوئٹہ پولیس نے ڈھاڈر میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا پولیس ترجمان کے مطابق سریاب پولیس نے گزشتہ روز موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران ایک ملزم میران کو گرفتار کرلیا تھا جس سے تفتیش کے دوران دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی پولیس نے ڈھاڈر سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جنہوں نے 15 موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا مزید تفیش جاری ہے۔