کوئٹہ،اوستہ محمد میں رشتہ کے تنازعہ پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

بدھ 10 جون 2015 17:41

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اوستہ محمد میں رشتہ کے تنازعہ پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد کے علاقے گنداخہ تھانہ کی حدود گوٹھ مرزا خان میں رشتہ کے تنازعہ پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا پولیس نے ملزم علی مردان کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔