چوہدری محمد سرور سے میاں محمود الرشید اور سبطین خان کی ملاقات

پنجاب بھر میں پارٹی کارکنوں اور پارٹی کو مزید فعال کر نے کیلئے ورکرز کنونشنز منعقد کر نے کا فیصلہ

بدھ 10 جون 2015 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف سبطین خان کی مشتر کہ ملاقات‘لاہورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پارٹی کارکنوں اور پارٹی کو مزید فعال کر نے کیلئے ورکرز کنونشنز منعقد کر نے کا فیصلہ ‘بلدیاتی انتخابات اور ضلعی آرگنائزر اور دیگر عہدیداروں کی نامزدگیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

بدھ کے روز تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے دونوں راہنماؤں کی ہونیوالی ملاقات میں پنجاب میں پارٹی امور اور تحر یک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں یونین کونسل سے ضلع اور صوبائی سطح تک پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کیلئے پارٹی کنونشنزکا بہت جلد باقاعدہ آغاز کیا جا ئیگا اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کا آج سب سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور سب کو ذاتی اختلافات ختم کر کے پارٹی اور عوامی مفاد میں ایک ہو جا ناچاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہو کراپنے سیاسی مخالفین کو انتخابات سمیت پر محاذپر شکست دیں سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو کسی صورت کارکنوں سے دور نہیں کر سکتا اس لیے بہت جلد سنٹر ل پنجاب کے تمام اضلاع کا دوروں کا آغاز کر ونگا جس میں پارٹی ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہو ئے بلکہ حکمرانوں نے ناکا میوں کے ریکارڈ قائم کر دےئے ہیں اور ان نااہل حکمرانوں کو مزید اقتدار میں رہنا ملک کو مزید بحرانوں کا شکارکر نے کے مترادف ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔`

متعلقہ عنوان :