انگلینڈ،نیوزی لینڈ کے پہلے ونڈے میں ریکارڈز کی بھرمار

انگلش ٹیم نے اپنی تاریخ کاسب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیا اور بڑے مارجن سے فتح پائی،ساتویں وکٹ کی شراکت کاعالمی ریکارڈ بھی قائم ہوا جوزبٹلرنے اکسٹھ بالز پر انگلینڈ کی جانب سے تیزترین سنچری بنائی،میچ میں انگلش بیٹسمینوں نے سب سے زیادہ چودہ چھکے لگائے،عادل رشید ون ڈے میچ میں چار وکٹیں لینے والے پہلے انگلش لیگ اسپنر بن گئے

بدھ 10 جون 2015 17:24

انگلینڈ،نیوزی لینڈ کے پہلے ونڈے میں ریکارڈز کی بھرمار

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں ریکارڈز کی بھرمار ہوگئی۔ انگلش ٹیم نے اپنی تاریخ کاسب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیا اور بڑے مارجن سے فتح پائی۔ ساتویں وکٹ کی شراکت کاعالمی ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ایجبسٹن میں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں کئی ریکارڈ بنے۔ انگلش ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکورچارسو آٹھ رنز بنایا۔

سابقہ ریکارڈ تین سواکیانوے رنزدس سال قبل بنگلہ دیش کے خلاف تھا۔انگلش ٹیم ہی نے نہیں انگلینڈ کی سرزمین پر بھی پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں چارسو پلس اسکور کیا گیا۔انگلینڈ کی دوسودس رنز سے فتح رنز کے اعتبارسے ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔سابقہ ریکارڈ چالیس سال پہلے بھارت کودوسودو رنز سے شکست دیکرقائم ہواتھا۔

(جاری ہے)

جوزبٹلراورعادل رشید نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں ایک سوستتر رنز کا اضافہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

سابقہ ریکارڈ زمبابوے کے اینڈی فلاور اورہیتھ اسٹریک نے انگلینڈ کیخلاف ایک سوتیس رنزبنا کر قائم کیاتھا۔جوزبٹلرنے اکسٹھ بالز پر انگلینڈ کی جانب سے تیزترین سنچری بنائی۔ ان کے ایک سوانتیس رنزکسی بھی انگلش وککیپرکا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔میچ میں انگلش بیٹسمینوں نے سب سے زیادہ چودہ چھکے لگائے۔دوہزار نو میں جنوبی افریقا کے مقابل انگلینڈ نے بارہ چھکے جڑے تھے۔عادل رشید ون ڈے میچ میں چار وکٹیں لینے والے پہلے انگلش لیگ اسپنر بن گئے۔ `

متعلقہ عنوان :