والدین کو کس طرح خوش رکھا جاسکتا ہے؟

بدھ 10 جون 2015 17:23

والدین کو کس طرح خوش رکھا جاسکتا ہے؟

1۔ اپنے والدین کو ہمیشہ محبت بھری نگاہوں سے دیکھیں اور ان کو پیار بھری نظروں کے حصارمیں رکھیں ۔ماں باپ کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھنا خود ماں اور باپ کو دلی سکون بھی دیتا ہے اور اللہ کو بھی یہ ادا بے حد پسند ہے۔رسول اللہ ﷺارشاد فرماتے ہیں کہ اولاداپنے والدین کو محبت بھری نگاہ سے دیکھے تو ہر نگاہ کے بدلے ایک قبول ہونے والے حج کے برابرثواب ہے لوگوں نے کہا کہ اگر کوئی ہر روز سو مرتبہ دیکھے تو،آپﷺ نے فرمایا کہ ہاں اللہ کی ذات تو اس سے بھی بلندوبالا ہے۔


2۔ ہمیشہ والدین کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔انہیں وقتافوقتأٴ یہ احساس دلائیں کہ ان کا ہر چھوٹے سے چھوٹا کام آپ کے لئے کتنا اہم ہے اور وہ آپ کے لئے کتنے اہم ہیں؟
3۔ ہمیشہ والدین کا احترام کریں۔

(جاری ہے)


4۔ ان سے ہلکے لہجے اور نرم آواز میں گفتگو کریں۔
5۔ کام کاج میں ان کی ہر ممکن مدد کریں۔
6۔ ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔


7۔ اگر والدین سخت غصے کی حالت میں ہوں تو بحث وتکرارسے مکمل اجتناب کریں؟
8۔ ان کی بات کو توجہ سے سنیں اور جو وہ کہنا چاہیں انہیں کہنے دیں۔
9۔ اگر انہیں آپ کی کوئی بات بری لگے تو فورأٴمعذرت کر لیں۔
10۔ والدین کو اکثر تحفے تحائف دیتے رہا کریں۔
11۔ اپنی اچھی عادت دیکھیں تو ان کو اپنے والدین سے منسوب کریں اور انہیں بتائیں کہ یہ عادتیں آپ نے ان سے لی ہیں ۔
12۔ فارغ اوقات میں اپنے والدین کے پاس بیٹھیں ۔ان کے بچپن ،بیماری،صحت،شادی ،تعلیم ،گھریلوزندگی پسندوناپسند کے بارے میں پوچھیں اور وہ سب جو آپ اپنے والدین کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔