ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء ،آٹھویں روز تین میچز کا فیصلہ ،ایک ٹیم کو واک اوور حاصل
بدھ 10 جون 2015 17:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء میں پول میچز کا سلسلہ جاری ہے ،ٹورنامنٹ کے آٹھویں روز تین میچز کا فیصلہ ہوگیا جبکہ ایک ٹیم کو واک اوور حاصل ہوگیا ۔با غ جناح گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شیپس لاکاس نے گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو کو 8رنز سے شکست دی شیپس لاکاس نے 136رنز بنائے کاہنہ نو جواب میں 128رنز پر آل آوٹ ہوگئی فاتح ٹیم کے حاشر محمود نے 5وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔
اسی گراونڈ میں شیڈول دوسرے میچ میں ہارویسٹ گروپ جی آئی ایم شالیمار کو گولڈن پرل لرنگ الائنس کے خلاف واک اوور حاصل ہوگیا ۔جبکہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شیپس جی ایچ ایس جلو موڑ نے فیبریکا فیشن ایل ایس ایس کو 13رنز کی شکست سے دوچار کیا شیپس جلو موڑ نے 135رنز بنائے فیشن فیبریکا ایل ایس ایس جواب میں 122رنز پر پویلین لوٹ گئی فاتح ٹیم کے علی حسن کو شاندار آل راونڈ کارکردگی کی بناء پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.