سالانہ محفل میلاد مصطفی ”نور کی برسات“ 16جون کو بعد از نماز عشاء ختم نبوت چوک ..
تازہ ترین : 1

سالانہ محفل میلاد مصطفی ”نور کی برسات“ 16جون کو بعد از نماز عشاء ختم نبوت چوک نیو سٹی میرپور میں منعقد ہو گی

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سالانہ محفل میلاد مصطفی ”نور کی برسات“ 16جون بروز منگل بعد از نماز عشاء ختم نبوت چوک نیو سٹی میرپور میں منعقد ہو گی۔ محفل کی صدارت ایم ایل اے پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری جبکہ روحانی محفل کی قیادت صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کریں گے۔ جس میں معروف نعت خواں الحاج حافظ غلام مصطفی قادری (کیو ٹی وی کراچی) تشریف لائیں گے۔

جبکہ خصوصی خطاب حافظ ملازم حسین ڈوگر دنیا پور کا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انجمن غلامان رسول نیوسٹی میرپور کے عہدیدران خواجہ شہزاد لون، ذوالفقار بیگ، مرزا ظفر اقبال، شفیق بیگ، مرزا وسیم،مرزا علی محمد جرال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ روحانی محفل ہر سال انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوتی ہے ۔اس سال بھی اس محفل کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ محفل کو منعقد کروانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔تمام عاشقان مصطفی سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 16:56:08

اپنی رائے کا اظہار کریں