مظفر آباد‘معروف سیاسی وسماجی شخصیت نذیراعوان پاؤں پھسلنے سے گہری کھائی میں گرکرجاں بحق‘آبائی قبرستان میں سپرد خاک

بدھ 10 جون 2015 16:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) حلقہ کھاوڑہ ‘ معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمدنذیراعوان پاؤں پھسلنے سے گہری کھائی میں گرکرجاں بحق ‘ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک ‘ تفصیلات کے مطابق حلقہ چارکے معروف سیاسی وسماجی رہنماء سابق ممبر ‘ ریٹائرڈ تفتیشی آفیسر محمدنذیراعوان اچانک پاؤں پھسلنے سے گرکرجاں بحق ہوگئے مرحوم حلقہ چار کے سرکردہ بزرگوں رہنماؤں میں شمارہوتے تھے اورمحمدشفیق اعوان مرحوم کے دست راست تھے ‘ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں گورسیاں بالا میں اداکرنے کے بعد سپرد خاک کردیاگیا نمازجنازہ میں ضلعی صدرپی پی اخترپرویز اعوان ‘ پی پی رہنماء ملک حنیف اعوان ‘ صحافی عمراعوان ‘ممتازعالم دین مفتی مولاناعبدالقدیر ‘محکمہ تعلیم کے آفیسران واہلکاران ‘ سیکرٹری جنرل ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن محمداکرام اعوان سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔