اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے چیئرمین پیمرا ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے چیئرمین پیمرا کو کام کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو کام کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ جسٹس نور الحق قریشی نے چئیر مین پیمرا کی بحالی کا حکم دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چئیر مین پیمرا چوہدری رشید کو کام کرنے سے روک دیا ہے، حکومت نے ڈویژن بنچ میں چیئرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جس پر جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی. جس کے بعد چودھری رشید کا کام کرنے سے روک دیا گیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 16:51:40

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :