Live Updates

جوڈیشل کمیشن میں فارم 15 کے حوالے سے بعض معلومات آچکی ہیں ، فارم 15 سے معلوم ہوگا کہ چھاپے گئے زائد بیلٹ پیپرز کہاں استعمال ہوئے ، موجودہ چیئرمین نادرا اور سابق چیئرمین کے بیانات مختلف ہیں ، جوڈیشل کمیشن فیصلہ کرے گی کہ کون چھوٹ بول رہا ہے ، الیکشن کمیشن فارم 15 کا سراغ لگائے ، حلقوں سے 50 فیصد فارم پندرہ غائب ہیں ، نواز شریف جب بھی وزیر بنا ملکی مسائل بالائے طاق رکھ کر اپنی تجارت کو فروغ دیا‘ دورہ بھارت میں بیٹے کو لیکر گیا ‘ایک بزنس ٹائیکون سے ملاقات کی جو کوئی بھی وزیراعظم نہیں کرسکتا ‘ نریندر مودی کی بجائے عقلمند وزیراعظم آتا تو وہ خطے کے مسائل حل کرتا ‘ مسئلہ کشمیر کے حل سے بہت سے دیگر مسائل حل ہوسکتے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 10 جون 2015 16:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں فارم 15 کے حوالے سے بعض معلومات آچکی ہیں ، فارم 15 سے معلوم ہوگا کہ چھاپے گئے زائد بیلٹ پیپرز کہاں استعمال ہوئے ، موجودہ چیئرمین نادرا اور سابق چیئرمین کے بیانات مختلف ہیں ، جوڈیشل کمیشن فیصلہ کرے گی کہ کون چھوٹ بول رہا ہے ، الیکشن کمیشن فارم 15 کا سراغ لگائے ، حلقوں سے 50 فیصد فارم پندرہ غائب ہیں ، نواز شریف جب بھی وزیر بنا ملکی مسائل بالائے طاق رکھ کر اپنی تجارت کو فروغ دیا‘ دورہ بھارت میں بیٹے کو لیکر گیا ‘ایک بزنس ٹائیکون سے ملاقات کی جو کوئی بھی وزیراعظم نہیں کرسکتا ‘ نریندر مودی کی بجائے عقلمند وزیراعظم آتا تو وہ خطے کے مسائل حل کرتا‘ مسئلہ کشمیر کے حل سے بہت سے دیگر مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ فارم 15 بہت اہمیت کا حامل ہے ، اس سے پتا چلے گا کہ چھاپے گئے ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کہاں استعمال ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ فارم 15کے حوالے سے بعض معلومات جوڈیشل انکوائری کمیشن میں پیش ہوگئی ہیں تاہم 50 فیصد حلقوں سے فارم 15 غائب ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ سابق چیئرمین نادرا اور وزیر داخلہ نے اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ وہ ہر حلقے میں 60 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں کرسکتے لیکن موجودہ چیئرمین یہ بیان دے رہا ہے کہ ان کے پاس مقناطیسی سیاہی کو پڑھنے کیلئے آلات ہی موجود نہیں ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات