ڈھاڈرڈی ایچ کیو ہسپتال ویران ،کئی ڈاکٹرز پوسٹنگ ہونے کے باوجود جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے سے گریزاں

بدھ 10 جون 2015 16:44

بولان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ڈھاڈرڈی ایچ کیو ہسپتال ویران کئی ڈاکٹرز پوسٹنگ ہونے کے باوجود جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے سے گریزاں حکومت کی صحت سے متعلق عوام کو گھروں میں سہولیات پہنچانے کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کی حالت زار پر خصوصی توجہ دیکر عوام کو طبی سہولیات پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

ڈھاڈر جو ضلع کچھی بولان کا ہیڈکواٹر ہے کئی سالوں سے پسماندگی کی جال میں لپٹا ہوا ہے یہاں کے تمام ادارے خود مختیار ہو چکے ہیں عوام کی کسی کو بھی فکر نہیں حکومتی عمل در آمد کا نام نشاں تک نظر نہیں آتا اکلوتا ضلعی ہسپتال ڈھاڈر تو اپنی آپ بیتی خود سناتا ہے شہر کی پچاس ہزار کی آبادی کیلئے واحد ہسپتال ڈاکٹروں سے محروم چلا آرہا ہے شہر کی دور دراز علاقوں کے غریب عوام اپنے پیاروں کو علاج کی غرض سے ہسپتال لاتے ہیں تو یہاں انہیں انہیں صرف پیرامیڈیکل اسٹاف طبی سہولیات دیکر کوئیٹہ یا سبی ریفر کر دیتے ہیں بعض اوقات ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو دیگر علاقہ ریفر کرنے کے دوران درمیان میں مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے کئی مرتبہ ڈاکٹرز تو ہسپتال میں تعینات کرنے کے آڈرز جاری کیئے ہیں مگر ڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے سے گریزاں نظر آکر حکومتی اعلانات کو ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اپنے احکامات پر عمل پیرا ہونے سے دل چسپی نہیں لیتا ۔شہر کی سماجی اور سیاسی حلقوں نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کی حالت کو بدلنے کیلئے صرف اعلانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھاکر عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے سنجیدہ اقدمات اٹھا ئے اور عوام کو ریلیف دیں۔