پیداواری صلاحیت دگنی کرنے کیلئے پاکستان اسٹیل کو مزید ایک ارب ڈالر درکار ہیں،غلام مرتضی جتوئی

بدھ 10 جون 2015 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ پیداواری صلاحیت دگنی کرنے کیلئے پاکستان اسٹیل کو مزید ایک ارب ڈالر درکار ہیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں اختیارات نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وزارت وزارت پوسٹ آفس کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز کے چیئر مین نے ای سی سی اجلاس میں وعدہ کیا تھا کہ مل کی پیداوار کو ستتر فیصد تک بڑھائیں گے لیکن اسٹیل ملز کی پیداوار چالیس فیصد سے نہ بڑھ سکی۔اسٹیل ملز کی صلاحیت دگنی کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اسٹیل ملز کو اب تک آٹھ ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج دے چکی ہے ، ملز نے مزید آٹھ ارب روپے مانگے ہیں، اسٹیل ملز کی صلاحیت دگنی کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :