حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں کیمپ آفس ڈی ایم سی ملیرکو ختم کردیا گیا
تازہ ترین : 1

حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں کیمپ آفس ڈی ایم سی ملیرکو ختم کردیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں کیمپ آفس ڈی ایم سی ملیر ( موجودہ ڈسٹرکٹ کو نسل کراچی آفس ) کو ختم کردیا گیا ہے تمام تر دفاتر ڈی ایم سی ملیر کے مرکزی آفس مین نیشنل ہائے وے رزاق آباد میں منتقل کردےئے گئے ہیں تمام تر امور کے حوالے سے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کے مرکزی آفس (سابقہ بن قاسم ٹاؤن) سے رابطہ کیا جائے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر فعل انداز میں مرکزی آفس میں عوام کو سہولیات فراہم کررہا ہے جس کے نمبرز شکایتی سیل3 34100462- ایڈمنسٹریٹر 34100461 فیکس نمبرز 34100477 ہیں تمام اہلیان و دیگر افراد اپنی شکایات کے حوالے سے مرکزی دفتر سے رجوع کرے۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 16:35:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں