امریکا کا عراق میں مزید سینکڑوں فوجی تعینات کرنے کا اعلان

بدھ 10 جون 2015 16:08

واشنگٹن/بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) امریکا نے عراق میں مزید سینکڑوں فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا، امریکہ کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز کی مدد کے لیے سینکڑوں اضافی ٹرینرز اور مشیر تعینات کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ عراقی صوبے انبار میں ایک نیا فوجی اڈہ قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ عراقی فورسز کی مدد کے لیے سینکڑوں اضافی ٹرینرز اور مشیر تعینات کیے جائیں گے۔ 3 ہزار سے زائد امریکی فوجی اب بھی عراقی فورسز کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن عراقی فورسز داعش کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہیں۔ عراق میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق باراک اوباما کسی بھی وقت منظوری دے سکتے ہیں۔