نجم سیٹھی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ،فیصلے آزادانہ کرتا ہوں، شہریار خان
تازہ ترین : 1
نجم سیٹھی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ،فیصلے آزادانہ کرتا ہوں، شہریار ..

نجم سیٹھی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ،فیصلے آزادانہ کرتا ہوں، شہریار خان

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہو کر عظیم ظہیر عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت دے دی لیکن عام تاثر یہی ہے کہ نجم سیٹھی اب پاکستان کرکٹ بورڈ میںکل وقتی کام کریں گئے اور چیئرمین شہریار خان کی موجودگی میں وہ بااختیار ہو ں گے تاہم شہر یار خان یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے وہ بااختیار نہیں ہیں اور دونوں اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔ انکے اور نجم سیٹھی کے درمیان کسی مرحلے پرکوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ پی سی بی کی اعلیٰ سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی انہیں سفارش ضرور کرتی ہے لیکن اس بات کا انحصار ان پر ہے کہ وہ ان کے مشورے مانوں یا نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین کو آئین میں دئیے گئے اختیارات کی وجہ سے وہ اپنے فیصلے آزاد انہ کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 16:07:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں