پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار 15 جون سے فنکشنل ہوجائینگے، اراکین اسمبلی کو بھی ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی
بدھ 10 جون 2015 16:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار15جون سے فنکشنل ہوجائیں گے ،5ارب روپے کے رمضان پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں سستے آٹے، چینی سمیت مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر پھلوں،سبزیوں اوردالوں پر مشتمل 13مختلف اشیاء کنٹرول قیمتوں پر دستیاب ہوں گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کے نام جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متوقع طور پر 19 جون سے شروع ہونے والے ماہ رمضان سے قبل سستے رمضان بازاروں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے کر 15جون سے انہیں عوام کے لئے کھول دیا جائے ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش ، پھلوں اور سبزیوں کی وافر مقدار میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ معیار کے حوالے سے بھی کسی طرح کی غفلت نہ برتی جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اپنے طور پر مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی لائیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اراکین اسمبلی کو بھی سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کا معیار چیک کرنے اور عوام کی مشکلات سے آگاہی کے لئے دورے کرنے کی ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.