نارنگ منڈی،گندم سے بھراٹرک ڈرائیوراورکنڈیکٹرسمیت اغواء کرلیاگیا

بدھ 10 جون 2015 16:01

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) گندم سے بھراٹرک ڈرائیوراورکنڈیکٹرسمیت اغواء کرلیاگیا،نارنگ منڈی پولیس نے کھاریاں کے قریب چنن گاؤں میں چھاپہ مارکربااثرشخص کے ٹارچرسیل میں جبری قیدکیے گئے ڈرائیور اور کنڈیکٹرکو بازیاب کروالیا،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کاپولیس سے اظہارتشکر۔بتایاجاتا ہے کہ31مئی کو غلہ منڈی کے آڑھتی صوفی محمدسلیم کی 8لاکھ روپے مالیتی 500بوری گندم کالا شاہ کاکومیں ایک فلورملزپرجارہی تھی کہ نارنگ موڑکے قریب تین مسلح افرادنے ٹرک مالکان کے ایماپرزبردستی ٹرک کو روک کراس میں سوارہوگئے اورگن پوائنٹ پرٹرک کوقصورروڈللیانی لے گئے جہاں ٹرک سے گندم دومز داٹر کوں میں منتقل کردی گئی۔

بعد ازاں ڈرائیورامجداورکنڈیکٹرکوایک کارمیں ڈال کرکھاریاں کے قریب واقع چنن گاؤں میں قیدکردیا گیاجہاں منصوبہ کے مطابق مغویوں کوقتل کرنے کاپلان تیار ہو چکا تھاکہ اس دوران ٹارچر سیل میں ایک خداترس آدمی آیاجس کے ذریعے ڈرائیور نے اپنے اہل خانہ اورنارنگ منڈی پولیس کوصورتحال سے آگاہ کیاجس پر ایس ایچ او رانامحمداقبال نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارااوردونوں مغویوں کوباحفاظت بازیاب کروالیا ۔

(جاری ہے)

مغویوں نے بتایاکہ ٹرک مالکان نے مبینہ سازبازکرکے گندم ہڑپ کرنے کیلئے یہ ساراڈرامہ کھیلاہے تاہم پولیس کے مطابق اس میں ملوث گروہ جلدکیفرکردارتک پہنچے گااصل حقائق سے جلدپردو اٹھے گا۔