Live Updates

رمضان المبارک کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ضلعی، تحصیل سطح پر 14 جون سے سپیشل رمضان بازار منعقد کئے جائینگے، ڈی سی او اٹک

بدھ 10 جون 2015 15:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان پلان 2015ء کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر چودہ جون سے سپیشل رمضان بازار منعقد کیے جارہے ہیں جہاں صارفین کو اشیائے صرف رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات رمضان پلان ۲۰۱۵کے بارے میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سپیشل رمضان بازاروں میں تمام ضروری اشیاء جن میں آٹا ، چینی ، گھی، چاول، دالیں ، کھجوریں، سبزیاں اور فروٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ ان بازاروں میں گرین چینل کے ذریعے تازہ سبزیاں اور پھل بھی رعایتی نرخوں پر فروخت کی جائیں گی۔ ضلعی سطح پر اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جبکہ تحصیل سطح پر ان بازاروں کے انعقاد کی ذمہ داری متعلقہ اے سی اور ٹی ایم او پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

سپیشل رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ ان بازاروں میں پولٹر ی مصنوعات، چھوٹے اور بڑے گوشت کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈینگی سے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او اٹک نے کہا کہ ضلع اٹک میں اس وقت ڈینگی کا کوئی مریض موجود نہیں۔ ماضی میں ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

محکمہ صحت اور ٹی ایم ایز کی ٹیمیں ان علاقوں میں صحت کی سہولیات اور سپرے اور صفائی کے حوالے سے اقدامات کررہی ہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں اور ڈینگی کے حوالے سے اپنے ذمہ فرائض پوری دیانتداری اور فرض شناسی سے سرانجا م دیں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ رمضان بازاروں کے سلسلے میں شکایات سیل قائم کردیے گئے ہیں ضلعی سطح پر قائم شکایات سیل کا ٹیلیفون نمبر 057-9316013تحصیل اٹک 057-9316271، تحصیل حضرو میں 057-2313750، تحصیل حسن ابدال میں 057-2521232، تحصیل فتح جنگ میں 057-2210045، تحصیل پنڈی گھیب میں 057-2352181اور تحصیل جنڈ میں شکایات سیل کا ٹیلیفون نمبر 057-2621050کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل شکایات سنٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :