فیفا پر کرپشن کے الزامات ، فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کی بولی ملتوی کر دی گئی
تازہ ترین : 1
فیفا پر کرپشن کے الزامات ، فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کی بولی ملتوی کر دی گئی

فیفا پر کرپشن کے الزامات ، فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کی بولی ملتوی کر دی گئی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) 2018ء میں روس اور 2022ء میں قطر میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ پر لگنے والے الزامات کے پیش نظر ورلڈ کپ 2026ء کی بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 2026ء کے ورلڈ کپ کی بولی لگانے کا فیصلہ مئی 2017ء میں کوالا لمپور میں ہونا تھا ، اس ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے امریکہ کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے لیکن کینیڈا اور کولمبیا بھی اس میں خاصی دلچسپی ہے۔

فیفا کے اعلیٰ اہلکار ڈومينيكو سكالا نے کہا تھا کہ اگر 2018ء اور 2022ء میں شیڈول فٹ بال کے عالمی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے رشوت دیے جانے کے شواہد سامنے آ گئے تو روس اور قطر کی ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں تاہم فیفا اہلکار نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے ابھی تک روس اور قطر کی جانب سے رشوت دیے جانے کے شواہد نہیں دیکھے ہیں جبکہ دونوں ملک ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے ووٹوں کی خریداری سے انکار کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ سوئٹزلینڈ کے حکام قطر اور روس کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کے فیصلے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 15:42:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں