اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیر مین پیمرا چودھری رشید کا کام کرنے سے روک دیا۔
تازہ ترین : 1

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیر مین پیمرا چودھری رشید کا کام کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء): اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیر مین پیمرا کو کام کرنے سے روک دیا. واضح رہے کہ جسٹس نور الحق قریشی نے چئیر مین پیمرا کی بحالی کا حکم دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چئیر مین پیمرا کو کام کرنے سے روک دیا ہے، حکومت نے ڈویژن بنچ میں چئیر مین پیمرا کی بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جس پر جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی. جس کے بعد چودھری رشید کا کام کرنے سے روک دیا گیا.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 15:30:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں